اسلام آباد وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ اورترکی کے وزیر برائے داخلہ امورسلیمان سوئیلوکے درمیان کانفرنس کال

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ اورترکی کے وزیر برائے داخلہ امورسلیمان سوئیلوکے درمیان کانفرنس کال

اسلام آباد - 23 جون 2022

اسلام آباد وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ اورترکی کے وزیر برائے داخلہ امورسلیمان سوئیلوکے درمیان کانفرنس کال

پاکستان اورترکی کے درمیان تعلقات کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے دیگر امورپر بات چیت

پاکستان سے ترکی کیلئے غیر قانونی امیگریشن اورانسانی سمگلنگ روکنے کے حوالے سے تبادلہ خیال
 
غیرقانونی امیگریشن اورانسانی سمگلنگ کو روکنا ہمارا مشترکہ ہدف ہے۔ وزراء میں اتفاق

غیر قانونی امیگریشن اورانسانی سمگلنگ روکنے اوراس میں ملوث عناصر کیخلاف کاروائی پربھی اتفاق

انسانی سمگلنگ کے خاتمے کیلئےایف آئی اے اور ترک امیگریشن ادارے کے درمیان ہاٹ لائن قائم کرنے کی تجویز پربھی گفتگو

ترکی وزیر داخلہ سلیمان سوئےلو Mr. Suleyman Soylu نے رانا ثناءاللہ کو وزارت داخلہ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی

ترکی ہمارا بہترین دوست اور برادر اسلامی ملک ہے۔ وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ

ترکی نے پاکستان کی مشکل ترین حالات میں ہمیشہ فراغ دلانہ مدد کی ہے۔ وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ 

ترکی اور پاکستان کے درمیان بہترین معاشی، ثفافتی اور کاروباری تعلقات ہیں۔ وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ

وزیر اعظم شہباز شریف اور انکے وفدکے رواں مہینے دورہ ترکی کے دوررس نتائج نکلیں گے۔ وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ

وزیراعظم شہباز شریف اورانکے وفد کی بہترین میزبانی پرترک صدر طیب اردوان اورحکومت کے شکرگزار ہیں۔ وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ

پاکستان مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کے حوالے سے ترکی کے دوٹوک موقف کا معترف ہے۔ وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ

صدر طیب اردوان اور وزیراعظم شہباز شریف کی حالیہ دورہ ترکی کے دوران انتہائی مفید ملاقات ہوئی۔ ترک وزیر داخلہ سلیمان 

وزیراعظم پاکستان کے دورہ ترکی سے باہمی تعلقات میں مزیدوسعت اورمضبوطی آئے گی۔ ترک وزیر داخلہ سلیمان

پاکستان اور ترکی کے درمیان تعلقات باہمی محبت، بھائی چارے اوراعتماد پر قائم ہیں۔ترک وزیر داخلہ سلیمان 

غیر قانونی امیگریشن اورانسانی سمگلنگ کے خاتمے سے متعلق پاکستان کے اقدامات قابل تعریف ترک وزیر داخلہ سلیمان

دونوں ممالک کے درمیان اداروں کی بہتر کوارڈینیشن سے اس غیرقانونی کام کی روک تھام ممکن ہوسکے گی۔ ترک وزیر داخلہ سلیمان

رانا ثناءاللہ نے ترک وزیر داخلہ سلیمان سوئے لو کو پاکستان دورے کی دعوت دی۔ 

ترک وزیرداخلہ سلیمان نے دعوت قبول کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا شکریہ ادا کیا۔

Post a Comment

0 Comments