اسلام آباد پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری

اسلام آباد پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری 
اسلام آباد (نظام عدل نیوز ظاہر حسین کاظمی )سی آئی اے پولیس نے تھانہ سبزیمنڈی، نون، کورال اور کھنہ کے علاقوں میں گھریلو، شاپس ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث دو خطرناک ڈکیت گینگز کے 10ملزمان کو گرفتارکرلیا۔سات رکنی گینگ شل ڈزاور تین رکنی قاری گینگ کے نام سے مشہور تھے۔گرفتار گینگز کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والے موٹر سائیکلز، اسلحہ معہ ایمونیشن اور چھینی گئی رقم و موبائل فونز کل مالیتی تقریباً 8,93,000روپے برآمد کر لیے گئے ۔مزید تفتیش جاری ہے ۔
 تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے سی آئی اے ونگ نے تھانہ سبزی منڈی ، نون، کورال اور کھنہ کے علاقوں میںگھریلو ،شاپس ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں منظم سات رُکنی ڈکیت ''شل ڈز گینگ'' اور راہزنی کی وارداتوں میں تین رکنی ''قاری گینگ'' کے کارندے گرفتارکرلئے۔ ملزمان کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والے موٹر سائیکلز، اسلحہ ناجائز 04عدد 30بور پسٹلز معہ ایمونیشن اور وارداتوں میں چھینی گئی رقم و موبائل فونز کل مالیتی تقریباً8,93,000روپے برآمدکرلی گئی ہے۔ ملزمان ریمانڈ جسمانی پر ہیں جن سے مزید تفتیش جاری ہے ۔گرفتارگینگ شل ڈز ڈکیت گینگ میں دولت عرف شل ڈز(گینگ لیڈر)، شاہد گجر،محمد عمران،عبد الرزاق عرف بادشاہ،قاری زاہد ،عذیر باچہ اور قاری جاوید عرف شاپری شامل ہیں جبکہ قاری گینگ میں قاری شیر زمان(گینگ لیڈر)،شاہد خان اورولی اللہ شامل ہیں ۔ شل ڈز گینگ کے ملزمان مسلح ہوکر گھروں،شاپس میں داخل ہوکر ڈکیتی کی وارداتیں جبکہ قاری گینگ کے ملزمان موٹر سائیکل پر سوارہوکر راہ گیروں سے گن پوائنٹ پر نقدی اور موبائل فونزچھینتے تھے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانہ جات میں 08مقدمات درج ہیں ۔ ڈی آئی جی آپریشنزا سلام آباد نے بتایا کہ ایس ایس پی انوسٹی گیشن اور ڈی ایس پی سی آئی اے نے اپنی ٹیم کے ہمراہ انتہائی محنت اور لگن کے ساتھ اچھی کارکردگی دکھائی ہے جو کہ قابل تعریف ہے انہوں نے پولیس ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لئے نقد انعامات اور تعریفی اسناد کا اعلان بھی کیا ۔ 

Post a Comment

0 Comments