اسلام آباد میں جائیدادکی منتقلی بائیو میٹرک سسٹم کے تحت ہوگی

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد میں جائیدادکی منتقلی بائیو میٹرک سسٹم کے تحت ہوگی

اسلام آباد میں جائیدادکی منتقلی بائیو میٹرک سسٹم کے تحت ہوگی 


سی ڈی اے اور نادرا کے مابین ہونے والے معاہدہ پر چیئرمین نادرا طارق ملک اور چیئرمین سی ڈی اے عامر احمد علی نے دستخط کیے 




نادرا جائیداد کی خریداری،فروخت اور منتقلی کے لیے سی ڈی اے کا بائیو میٹرک تصدیق پر مبنی نظام تیار کرے گا،معائدہ 


اسلام آباد (ظاہر حسین کاظمی نظام عدل نیوز)  وفاقی دارالحکومت  میں  جائیدادوں کی خرید و فروخت کیلئے بائیو میٹرک نظام لانے کا فیصلہ، سی ڈی اے اور نادرا کے درمیان باضابطہ طور پر معاہدہ طے پاگیا معاہدے کے مطابق اسلام آباد میں جائیداد کی خرید و فروخت اب بائیومیٹرک سسٹم کے تحت ہوگی نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) اور سی ڈی اے کے مابین ہونے والے معاہدہ پر چیئرمین نادرا طارق ملک اور چیئرمین سی ڈی اے عامر احمد علی نے دستخط کئےنادرا جائیداد کی خریداری،فروخت اور منتقلی کے لیے سی ڈی اے کا بائیو میٹرک تصدیق پر مبنی نظام کے حوالے سے نادرا جائیداد کی فروخت، خریداری اور منتقلی کے عمل کے لیے بائیو میٹرک تصدیقی نظام کا حل تیار کرے گا جدید بائیو میٹرک نظام کی کامیابی کے بعد جعلسازی اور دھوکا دہی کے تدارک میں مدد ملے گی اس  نظام کی مدد سے  جعلسازی کو کم کرنے اور اسلام آباد کیپٹل سٹی میں جائیدادوں کی منتقلی کو قانون کے مطابق حل کرنے میں مدد ملے گی اور شہریوں کے حقوق کو محفوظ بنانے کے لیے ٹاؤٹ مافیا کا خاتمہ ہوگا جو غیرقانونی طریقے سے شہریوں کی جائیداد کو ٹرانسفر کراتے ہوئے انکو انکے حقوق سے محروم کردیتے تھے  یاد رہے کہ سی ڈی اے میں جائیدادوں کی خرید و فروخت اور منتقلی کے  سالانہ تقریباً 20 ہزار ٹرانزیکشنز ہوتی ہیں

Post a Comment

0 Comments