وائس چانسلر ڈاکٹر ضیا القیوم کی ہدایت پر کوالٹی ایجوکیشن کو فروغ دے رہے ہیں, سید باقر ہمدانی
میرٹ بیسڈ کولیفائیڈ ٹیوٹرز کو لگا رہے ہیں, ریجنل ہیڈ اوپن یونیورسٹی
اسلام آباد ( نظام عدل نیوز ) ریجنل ڈائریکٹر سید باقر ہمدانی نے سمسٹر بہار 2022 کے حوالے سے ٹیوٹرز میٹنگ کا انعقاد کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر ڈاکٹر ضیا القیوم اور ڈی جی آر ایس ڈاکٹر ملک توقیر احمد خان کی ہدایت پر میرٹ بیسڈ کولیفائیڈ ٹیوٹر لگا رہے ہیں, تاکہ طلبا کو بہترین راہنمائی مل سکے, اوپن یونیورسٹی کا مقصد تعلیم کا حصول سب کے لئے ممکن بنانا ہے, طلباء اور ٹیوٹرز میں بہترین تعاون اور ربط کا ہونا ضروری ہے تاکہ تعلیم کا معیار بہتر بنایا جا سکے ہمارا مقصد ہر حال میں طلباء کی بہترین رہنمائی کرنا ہے
ٹیوٹرز آئندہ سمسٹر خزان 2022 کے نئے داخلوں کی مہم میں بھر پور کردار ادا کریں, تعلیم گھر کی دہلیز پر جو مہم جاری ہے اس کا پیغام مقامی علاقوں تک پہنچائیں, سید باقر ہمدانی نے ٹیوٹرز کو ہدایت کی کہ اپنا کام شفافیت اور میرٹ پہ کریں۔ آپ کی راہنمائی کے لیے ریجنل آفس تمام سہولیات بروقت مہیا کرے گا۔
0 Comments