اسلام آباد تمام پولیس دفاتر، تھانہ جات، ٹریفک آفس، سیکورٹی دفاتر میں انٹری ایگزیٹ کنٹرول سسٹم انسٹال کرنے کا فیصلہ

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد تمام پولیس دفاتر، تھانہ جات، ٹریفک آفس، سیکورٹی دفاتر میں انٹری ایگزیٹ کنٹرول سسٹم انسٹال کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد تمام پولیس دفاتر، تھانہ جات، ٹریفک آفس، سیکورٹی دفاتر میں انٹری ایگزیٹ کنٹرول سسٹم انسٹال کرنے کا فیصلہ

آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے 23 جون سے سسٹم نافذ کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔

فیصلہ موجودہ لاء اینڈ آرڈر کی صورت حال اور دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظرکیا گیا۔

سسٹم کو نادرا اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے ساتھ لنک کیا جائے گا۔

آنے والے افراد اور گاڑیوں کا ڈیٹا سسٹم کی مدد سے چیک کیا جائے گا۔

سسٹم سے تمام غیررجسٹرڈ اور نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی شناخت ہوسکے گی اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جاسکے گی۔

یکم جولائی سے  آنے والے متعلقہ افراد کو RIFD اورکیو آر کوڈ سے منسلک کارڈز جاری کیے جائیں گے۔

سسٹم کو دوسرے صوبوں کے ساتھ بھی منسلک کیا جائے جائے گا۔

تاکہ کسی بھی مشکوک یا شرپسند عناصر کی اہم مقامات تک رسائی ختم کی جا سکے۔

پولیس پبلک ریلیشنز آفیسر
اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری پولیس

Post a Comment

0 Comments