اسلام آباد کیپیٹل پولیس اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا باہمی اشتراک سے ایک نیا اقدام

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد کیپیٹل پولیس اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا باہمی اشتراک سے ایک نیا اقدام


نظام عدل نیوز اسلام آباد 

اسلام آباد کیپیٹل پولیس اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا باہمی اشتراک سے ایک نیا اقدام۔
30 جون تک ای چالان اور ٹوکن ٹیکس کے بقایا جات
 کی عدم ادائیگی والی گاڑیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی ،کار ویریفکیشن کےلئے پولیس خدمت مرکز اور ایکسائز آفس میں ایک نیا ڈیسک کھولا جائے گا،ایکسائز آفس اور پولیس کے درمیان ڈیٹا انٹیگریشن بھی کی جائے گی،اشتراک کا مقصد دونوں محکموں کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے،
انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں۔
تفصیلا ت کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل پولیس اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے قانون شکنوں کیخلاف ایکشن مزید تیز کرنے اور موثربنانے کیلئے باہمی اشتراک سے ایک اقدام کا فیصلہ کیا ہے ، اس سلسلے میں آئی جی اسلام آباد ڈاکٹراکبر ناصر خاں اور ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلال اعظم کے درمیان سنٹرل پولیس آفس میں اہم ملاقات ہوئی ، ملاقات کے دوران باہمی تعاون کو فروغ دینے اور قانون شکنوں کیخلاف کارروائی مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا، 30 جون تک ای چالان اور ٹوکن ٹیکس کے بقایا جات کی عدم ادائیگی والی گاڑیوں کے مالکان کیخلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی ، کار ویریفکیشن کے عمل کو مزید تیز کرنے اور آسان بنانے کےلئے پولیس خدمت مرکز کے علاوہ ایکسائز آفس میں ایک نیا ڈیسک کھولا جائے گا،سا تھ ہی ساتھ31 جولائی تک غیرنمونہ اور فینسی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کےخلاف بھی کارروائی ہوگی، اسلام آباد کیپیٹل پولیس اور ایکسائز آفس کے درمیان ڈیٹا انٹیگریشن بھی کیا جائے گا تاکہ نان کسٹم پیڈ اور کسی سنگین جرائم میں ملوث گاڑیوں کی بر وقت نشاندہی کرکے ان کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جاسکے،اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے کہا کہڈیٹا انٹیگریشن کا مقصد دونوں محکموں کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے،انہوں نے مزید کہاکہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس وفاقی دارلحکومت کے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے میں ہمہ وقت مصروف عمل ہے، قانون شکنوں اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلاتفریق کارروائیاںجاری رہیں گی، شہریوں کے مسائل کے حل ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں ۔

Post a Comment

0 Comments