اسلام آباد(نظام عدل نیوز) کیپیٹل پولیس نے مختلف علاقوں سے کارروائیوں کے دوران06جرائم پیشہ عنا صر گرفتارکرلئے ،ملزمان کے قبضہ سے ہیر وئن ، آئس، اسلحہ معہ ایمو نیشن اور خنجر بر آمد کرلیا،تھانہ رمنا کے علاقہ میرا آبادی میں سرچ آپریشن کے دوران 109مشکو ک افراداور 31مو ٹر سائیکلو ں کو جانچ پڑتال کے لئے تھانہ منتقل کیا گیا، 73افراد کو بعدا زتصدیق ریلیزکیا گیاجبکہ 36افراد کے خلاف 55/109ض ف کی کار روائی عمل میں لا ئی گئی۔
تفصیلا ت کے مطا بق آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات پر ضلع بھر میں سرچ آپریشن کئے جارہے ہیں۔ اسلام آباد کیپٹل پولیس نے تھانہ رمنا کے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ و کومنگ آپریشن کیا جس میں ایس پی صدر کی زیر نگرانی ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او کے علاوہ تھانہ جات،سپیشل برانچ، لیڈی پولیس اور سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے حصہ لیا، سر چ آپریشن کے دوران109مشکو ک افراد اور 31مو ٹر سائیکلو ں کو جانچ پڑتال کے لئے تھانہ منتقل کیا گیا، 73افراد کو بعدا زتصدیق ریلیزکیا گیاجبکہ 36افراد کے خلاف 55/109ض ف کی کار روائی عمل میں لا ئی گئی،293گھر وں ،71دوکانو ں ، 105گا ڑ یو ں اور 557افرادکو چیک کیا گیا ، سرچ آپریشن کا مقصد منشیات کا خاتمہ، کریمینلز کے گرد گھیرا تنگ کرناہے، دیگر کارروائیوں کے دوران مختلف علا قوں سے06ملزمان کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی ، تھا نہ شہزاد ٹا ﺅن پولیس نے منشیا ت فروشی میں ملوث ملزم شیراز حسین کو گرفتار کرکے 1025گر ام ہیر وئن اور 20گر ام آ ئس برآمد کرلی، بنی گا لہ پولیس ملزم محسن محمود کو گرفتار کرکے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، سبزی منڈی نے چار ملزمان نیک محمد ، میر واعظہ، غلا م محمد اور حسین کو گرفتار کرتین پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن اور ایک عدد خنجر برآمدکرلیا، گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف مقدما ت درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔ اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے ۔ شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ یا ریسکیو15پر اطلاع دیں تاکہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے شہر کو جرائم سے پاک کیا جا سکے۔
Latest News - تازہ ترین
0 Comments