راولپنڈی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں 249 ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے سرحدی، داخلی سلامتی، سیکورٹی صورتحال کا جامع جائزہ لیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سرحدوں کے دفاع، کامیاب انسداد دہشتگردی آپریشنز، عوامی تحفظ یقینی بنانے کے لیے سکیورٹی فورسز کی کاوشوں کو سراہا۔ سپہ سالار نے سرحدی و عوامی تحفظ کے لیے افسران اور جوانوں کی عظیم قربانیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملک میں سیلاب اور شدید بارشوں سے متاثرین کی مدد کو بھی سراہا۔ سیلاب، شدید بارشوں میں امدادی کارروائیوں میں فارمیشنز کی کاوشوں کی بھی تعریف کی۔
0 Comments