اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے احکامات پر آئی جی اسلام آباد کی زیر نگرانی سیف سٹی کی کوریج 30فیصد سے 100فیصد بڑھانے کا عمل تیزی سے جاری

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے احکامات پر آئی جی اسلام آباد کی زیر نگرانی سیف سٹی کی کوریج 30فیصد سے 100فیصد بڑھانے کا عمل تیزی سے جاری


اسلام آباد (سید ظاہر حسین کاظمی /نظام عدل نیوز )وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کے احکامات پراسلام آباد میں سیف سٹی کی کوریج کو 30فیصد سے 100فیصد تک بڑھانے کا عمل تیزی سےجاری 
 پہلے فیز کے ساتھ ساتھ دوسرے فیز پر بھی کام شروع کر دیا گیا ہے اس سلسلہ میں چیف کمشنر اسلام آباد عامر علی احمد، آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں اور سٹاف کی چیف کمشنر آفس میں اہم  میٹنگ ہوئی سیف سٹی کے حوالے سے ہونے والےاہم اجلاس کی صدارت
انسپکٹر جنرل آف پولیس  اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصرخاں نے  کی منعقدہ اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ کے احکامات پر فوری عمل درآمد یقینی بنانے کے لئے اہم فیصلے کئے گئےاس موقع پر آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ 
سیف سٹی کے کیمرے کشمیر ہائی وے اور ایکسپریس ہائی وے کو مکمل کور کریں گےجبکہ  مارگلہ ہائی وے پر پولیس اور سی ڈی اے کا مشترکہ پولیس انٹیلی جنس مینیجمنٹ سسٹم نصب کیا جائے گاانکا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی نمبر پلیٹ ریڈنگ کے لئے کیمرے لگائے جائیں گےاسکے علاؤہ اسلام آباد کے تمام پارکس کے داخلی و خارجی راستوں پر سیفٹی کو موثر بنانے کے لئے لائٹس میں اضافہ کیا جائے گااور ساتھ کیمرے بھی لگائے جائیں گےآئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے مذید بتایا کہ بلیو، گرین اور اورینج بسوں کی سیف سٹی کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ کے علاؤہ  تمام تھانہ جات کی سکیورٹی کو بہتر کرنے کے لئے اردگرد اضافی کیمرے بھی  لگائے جائیں گےانکا کا کہنا تھا کہ سیف سٹی کیمروں کی تنصیب کا عمل جاری ہے جو جلد مکمل مرحلہ وار مکمل کرلیا جائے گا

Post a Comment

0 Comments