اسلام آباد۔۔۔نظام عدل نیوز ظاہر حسین کاظمی
اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے ضلع بھر میں اگلے 48 گھنٹوں کےلیے سکیورٹی ہائی الرٹ کردی۔
آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے سکیورٹی ہائی الرٹ کے احکامات جاری کردیے۔
تمام داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ بڑھا دی گئی۔
تمام پولیس اسٹیشنز، اہم عمارات اور سرکاری دفاتر اور اہم تنصیبات کی سکیورٹی سخت کردی گئی۔
ریڈ زون میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی۔
ریڈ زون کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ جاری۔
کسی بھی غیر ضروری نقل و حرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔
شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ چیکنگ کے دوران پولیس سے تعاون کریں۔
0 Comments