راولپنڈی صوبائی حکومت نے راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد عمر کومزید4سال کے لئے یونیورسٹی کا وائس چانسلرمقرر کر دیا ہے

Breaking News

6/recent/ticker-posts

راولپنڈی صوبائی حکومت نے راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد عمر کومزید4سال کے لئے یونیورسٹی کا وائس چانسلرمقرر کر دیا ہے


راولپنڈی صوبائی حکومت نے راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد عمر کومزید4سال کے لئے یونیورسٹی کا وائس چانسلرمقرر کر دیا ہے ڈاکٹر عمر کی مدت میں توسیع ان کی جانب سے اس تحریری یقین دہانی پر کی گئی ہے کہ و ہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئراینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ریگولر پوسٹ کے علاوہ کسی بھی دوسرے ادارے اور پروفیشنل باڈی میں معاوضے پر یا بلا معاوضہ کسی انتظامی، تدریسی یا اعزازی پوسٹ پر کام نہیں کررہے گورنر پنجاب و راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے چانسلرکی منظوری کے بعد ڈاکٹر عمر کی مدت میں توسیع کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے سیکریٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئراینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن نمبر NO.SO(ME.II)1-9/2022(RMU)کے مطابق گورنر پنجاب نے راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی ایکٹ 2017کی سیکشن 12(6)کی ذیلی سیکشن 9(5)کے تحت ڈاکٹر عمر کو21جولائی 2022سے آئندہ 4سال کے لئے یونیورسٹی کا وائس چانسلر مقرر کر دیا ہے یاد رہے کہ ڈاکٹرعمر کی محکمہ صحت میں خدمات کا زیادہ عرصہ راولپنڈی میں رہاجو قبل ازیں راولپنڈی میڈیکل کالج کے پرنسپل رہے بعد ازاں یونیورسٹی کا درجہ ملنے پر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی ذمہ داریاں ادا کرنے کے ساتھ راولپنڈی کے تینوں الائیڈ ہسپتالوں کے چیف ایگزیکٹو کی حیثیت سے بھی ذمہ داریاں ادا کر رہے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Post a Comment

0 Comments