اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے تھانہ کوہسار پولیس کی بڑی کاروائی۔ موٹرسائیکل چور گرفتار۔ 8عدد مسروقہ موٹرسائیکل برآمد۔ موٹر سائیکلوں کے مالکان کوٹریس کیا جارہا ہے

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے تھانہ کوہسار پولیس کی بڑی کاروائی۔ موٹرسائیکل چور گرفتار۔ 8عدد مسروقہ موٹرسائیکل برآمد۔ موٹر سائیکلوں کے مالکان کوٹریس کیا جارہا ہے

اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے تھانہ کوہسار پولیس کی بڑی کاروائی۔ موٹرسائیکل چور گرفتار۔ 8عدد مسروقہ موٹرسائیکل برآمد۔ موٹر سائیکلوں کے مالکان کوٹریس کیا جارہا ہے

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز سہیل ظفر چٹھہ کی خصوصی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں۔ ایس ڈی پی او کوہسار کی زیر نگرانی ایس ایچ او معہ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد اظہر ولد منظور سکنہ میر پور آزادکشمیر کو ٹریس کرکے گرفتارکرلیا۔ ملزم کے قبضہ سے چوری شدہ 08 موٹرسائیکل برآمد کرلئے۔ ان موٹرسائیکلوں کے متعلق مقدمات نمبر22/625، 22/627، 22/433 بجرائم 381A/411ت پ تھانہ کوہسار درج ہیں۔ ملزم کے قبضہ سےبرآمد ہونے والے 5 موٹرسائیکل زیر دفعہ 550ض ف قبضہ پولیس میں لے لیے ہیں جنکے مالکان کو ٹریس کرکے حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ہے اور کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت دی۔

Post a Comment

0 Comments