اسلام آباد (نظام عدل نیوز )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو امتیاز جنجوعہ کا ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی ہدایت پر ریونیو سنٹر ترلائی کا سرپرائز وزٹ
دوران وزٹ اے ڈی سی آر نے پٹواریوں کی حاضری چیک کی اور روزنامچوں کا جائزہ لیا
جلد ازجلد زیر تجویز ریکارڈ کو مکمل کیا جائے کسی بھی پٹواری کے خلاف شہری کی طرف سے شکایت آئی تو باضابطہ طور پر محکمانہ کاروائی ہو گی ،اے ڈی سی آر
چار سالہ جمبندیوں کو جلد ازجلد مکمل کیا جائے رجسڑی انتقال درج کرنے میں کوئی بھی پٹواری کوتاہی نہ کرے بلکہ اندراج کو جلد یقینی بنایا جائے ،اے ڈی سی آر
ریونیو سنٹر میں درپیش مسائل کو فوری حل کیا جائے گا کسی بھی پٹواری کے حوالے سے کوئی مسلہ ہے تو سائل میرے آفس آسکتے ہیں میرا آفس سائلین کے لیے کھلا ہے ہرمکمن دادرسی ہوگی ،اے ڈی سی آر
دوران وزٹ نائب تحصیلدار ملک نصیر بھی اے ڈی سی آر کے ہمراہ موجود تھے
0 Comments