اسلام آباد میں پولیس یا دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں جیسی وردی استعمال کرنےپر پابندی
کسی بھی نجی سکیورٹی ادارے کو اسلام آباد کیپیٹل پولیس یا دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں جیسی وردی استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے اس کے خلاف کارروائی کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔
کسی نجی ادارے کو گاڑیوں پر پولیس لائٹ یا رنگ، مونوگرام اور کسی مماثلت کی اجازت نہیں ہوگی۔
کسی نجی محافظ کو ایسا حلیہ اختیار کرنے پر جس سے شہریوں میں پولیس ملازم ہونے کا تاثر جائے یا گمان ہو اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔۔
خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 170/171تعزیرات پاکستان کے تحت کارروائی ہوگی۔
پولیس عوام رابطہ افسر
اسلام آباد کیپیٹل پولیس
0 Comments