گلگت: چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی نے کہا ہے کہ یادگار چوگ گلگت میں آج ایک فائرنگ کا ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔ کچھ عناصر اس واقعے کو فرقہ ورانہ رنگ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ عوام سے اپیل ہے کہ پرامن رہیں۔ اور افواہوں پر کان نہ دھریں۔
چیف سیکرٹری نے کہا کہ تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہیں اور اس واقعے ملوث افراد کی گرفتاری کیفرکردار تک پہچایا جائیگا۔ قیام امن کے لئے حکومت تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔
چیف سیکرٹری نے کہا کہ قیام امن کے لئے فوری اور ٹھوس اقدامات کے لئے وزیراعلی گلگت بلتستان نے اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔ وزیراعلی کے احکامات کی روشنی میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو حکم دیا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں ملوث افراد کے خلاف بلاتفریق سخت قانونی کاروائی کریں اور گرفتاریاں عمل میں لائیں۔ وزیراعلی نے ہدایت کی ہے کہ مذہب کے نام پر کسی کو بھی امن کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔
0 Comments