اسلام آباد وفاقی پولیس کے ہیڈ کنسٹیبل خدابخش دوران ڈیوٹی دل کی تکلیف ہونے سے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد وفاقی پولیس کے ہیڈ کنسٹیبل خدابخش دوران ڈیوٹی دل کی تکلیف ہونے سے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے


اسلام آباد وفاقی  پولیس کے ہیڈ کنسٹیبل خدابخش دوران ڈیوٹی دل کی تکلیف ہونے سے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے
نماز جنازہ پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں ادا کی گئی ۔سینئر پولیس افسران، دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران سمیت افسران و جوانوں نے نماز جنازہ میں شرکت کی ۔ آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصرخاں نے متوفی کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور متعلقہ افسران کو جلد از جلد تمام واجبات ادا کرنے اور متوفی کی فیملی کو بھرپور سپورٹ فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے۔

اسلام آباد (نظام عدل نیوز /ظاہر حسین کاظمی )تفصیلات کے مطابق ہیڈ کنسٹیبل خدا بخش جو پی ایم ہاﺅس میں تعینات تھے دوران ڈیوٹی ہارٹ اٹیک آیا جن کو فوری ہسپتال منتقل کیا گیالیکن وہ جانبر نہ ہو سکے ا ورخالق حقیقی سے جاملے ، ہیڈکنسٹیبل خدابخش کی نماز جنازہ پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں ادا کی گئی جس میں سینئر پولیس افسران،دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران سمیت دیگر سینئر افسران اور بڑی تعداد میں جوانوں نے شرکت کی ، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز اویس احمد ملک نے پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا جس کے بعد ان کی میت کو تدفین کے لئے پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کے آ بائی گا ﺅں خوشاب بھیج دیا گیا ۔آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے متوفی کے خاندان کے ساتھ تعزیت کی اور سینئر پولیس افسران کو متوفی کے تمام تر واجبات جلد از جلد پراسیس کر کے ادا کرنے کے احکامات جاری کردئیے ۔ انہوں نے متوفی کی فیملی کو مکمل سپورٹ فراہم کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس فورس کا ہر جوان میرے لئے قیمتی اثاثہ ہیں ۔ ان کے فیملیز کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے گا ۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان بھی پولیس شہداءاور دوران سروس فوت ہونے والے پولیس اہلکاروں کی فیمیلیز کی بھرپور مدد کے لئے خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں اور اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی 41سالہ تاریخ میں پہلی بار تمام شہداءاور فوت ہونے والے اہلکاروں کے تمام تر واجبات ادا کردئیے گئے ہیں ۔ 

Post a Comment

0 Comments