راولپنڈی ،عید گاہ شریف میں محرم الحرم کے سلسلہ میں کانفرنس کا انعقاد
راولپنڈی ( نظام عدل نیوز /سید ظاہر حسین کاظمی ) دربارِ عالیہ عید گاہ شریف راولپنڈی میں انشااللہ مورخہ 30جولائی 2022 بروز ہفتہ 11بجے دن محرم الحرام میں امن و امان قائم رکھنے کے لئے کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں تمام مکاتبِ فکر کے جید علمائے کرام، مشائخِ عظام، میلاد کمیٹیوں کے ممبران، ضلعی امن کمیٹی کے ممبران اورضلعی انتظامیہ کے تمام محکمہ جات کے ممبران شرکت کر رہے ہیں جبکہ خصوصی طور پرجناب ڈی سی او راولپنڈی اور سی پی او راولپنڈی شرکت کریں گے۔ کانفرنس زیرِ سرپرستی سجادہ نشین عید گاہ شریف پیر محمد نقیب الرحمن ہو گی۔ کانفرنس کے اختتام پر پیر محمد نقیب الرحمن عالمِ اسلام کے اتحاد، وطنِ عزیز کی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے لئے خصوصی دعا فرمائیں گے۔
0 Comments