اسلام آباد کی سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
تمام اہم مقامات و تنصیبات کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز اور لاء اینڈ آرڈر کو پولیس اور ایف سی کے اضافی دستے مہیا کردئیے گئے۔
ٹریفک کے بہاو کو برقرار رکھنے اور امن وامان کو بحال رکھنے کے لئے تمام اقدامات کیے جائیں گے۔
جہاں کوئی لوگ اکٹھے ہوں گے ان کے لئے حفاظتی اقدامات کیے جائیں گے۔
کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ بڑھا دی گئی ہے۔
شہریوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق پولیس کو فوری اطلاع دیں۔
پولیس عوام رابطہ افسر
اسلام آباد کیپیٹل پولیس
0 Comments