اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے لئے شعبہ تعلقات عامہ کو از سرنو تشکیل دے دیا گیا جس کے متعلق آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے سٹینڈنگ آرڈرز جاری کردئیے

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے لئے شعبہ تعلقات عامہ کو از سرنو تشکیل دے دیا گیا جس کے متعلق آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے سٹینڈنگ آرڈرز جاری کردئیے




اسلام آباد(نظام عدل نیوز /ظاہر حسین کاظمی ) کیپیٹل پولیس کے لئے شعبہ تعلقات عامہ کو از سرنو تشکیل دے دیا گیا جس کے 
متعلق آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے سٹینڈنگ آرڈرز جاری کردئیے ۔
شعبہ تعلقات عامہ کی ازسرنوتشکیل کی اقدار ہیں ، سچائی، شفافیت اور بروقت اور اس کا مقصد پولیس کے مثبت کاموں اور کارکردگی کی بروقت تشہیر، درست اور بروقت انفارمیشن شئیر کر کے عوام میں پولیس کے مثبت تاثر کو اجاگر کرنا اور پبلک سیفٹی،سکیورٹی اور پولیسنگ سے متعلق غلط خبروں کی تردید کرنا ہے ۔ izam-e-adal.com
شعبہ تعلقات عامہ کے ذریعے میڈیا تک بروقت اور حقائق پر مبنی انفارمیشن کو شئیر کیا جائے گا۔آئی جی اسلام آباد 
تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد ڈکٹر اکبر ناصر خاں وفاقی وزیر داخلہ کی خصوصی ہدایات پر اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے شعبہ تعلقات عامہ کو مزید مضبوط بنانے اور سچائی ، شفافیت اور بروقت اقدار کے ساتھ انفارمیشن شئیرنگ کے لئے ازسر نوتشکیل کردی اور اس سلسلہ میں ایک پولیس پبلک ریلیشنز برانچ قائم کر دی گئی ہے جس کے باقاعدہ سٹینڈنگ آرڈرز جاری کردئیے گئے ہیں ۔ اس برانچ کی سپرویژن ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز کریں گے جبکہ سنٹر ل پولیس آفس میں ایک اسلام آبادکیپیٹل پولیس پی آراو ہوں گے جبکہ تمام ڈویژنز میں ایک ایک ڈی پی آراو تعینات کئے گئے ہیں جو اپنے ڈویژنز کے متعلق تمام انفارمیشن اپنے ڈویژن کی کمانڈر کی منظوری کے بعد آئی سی ٹی پی آر او کو بھیجیں گے ، آئی جی اسلام آباد نے مزید کہاکہ شعبہ تعلقات عامہ کو از سرنو تشکیل دینے کا ویژن "مطلع رہنا اور مطلع رکھنا'ہے جبکہ اس برانچ کا مقصد درست اور بروقت انفارمیشن شئیر کرنااورتمام ڈویژن کے درمیان کو آرڈینیشن کو مزید مضبوط کرنا ہے،ساتھ ہی ساتھ پرنٹ اور سوشل میڈیا پر اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی پرفارمنس اورمحکمہ پولیس کی بہتری کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں عوام الناس کو بر وقت مطلع کرنا ہے،انھوں نے مزید کہا کہ ان اصلاحات کا مقصد درست معلومات کوبروقت شئیر کرکے عوام الناس کے سامنے پولیس کے امیچ کو مزید بہتر کرنا اور پولیس کیخلاف پرنٹ اور سوشل میڈیا پر چلنے والی غلط اور پروپیگنڈا پر مبنی خبروں کی بر وقت تردید کرنا ہے،جن سے عوام الناس کی حفاظت اورپولیس کے ساتھ روابط میں کوئی خلل پڑے،انکا مزید کہنا تھاکی آج کے جدید دور میں سوشل میڈیا کسی فرد ،محکمے اور انسٹیٹیوٹ کی بہتر امیچ کو اجاگرکرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کر رہی ہے، جسکو مدنظر رکھتے ہوئے اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے شعبہ تعلقات عامہ کی ازسرنو تشکیل کی، اسلام آباد کیپیٹل پولیس پرنٹ ،الیکٹرونک اور سوشل میڈیا کو استعمال کر کے اپنی پرفارمنس اور عوام الناس کے حق میں اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں شہریوں کو بروقت اور آسانی سے آگاہ کر سکتی ہے ،عوام اور پولیس کے درمیان حائل مسائل کے سدباب کرنے میں ایک اہم کردار ادا کرےگی۔ 


Post a Comment

0 Comments