انسانی ہمدردی اور اسلامی بھائی چارے کی عمدہ مثال
آج افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب پتہ چلا کہ گھر کے قریب ہی پنڈملکاں روڈ محبوب چوک بھمبرتراڑ پل کے نیچے ایک جواں سالہ لڑکی کی نعش پڑی ہوئی ہے موقع پر پہنچا دیکھا کہ چند اہل علاقہ کے لوگ وہاں پر موجود تھے اتنی دیر میں مقامی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اس موقع پر اہل علاقہ کے نوجوانوں کا انسانی ہمدردی کا جذبہ دیکھ کر اطمینان اور سکون محسوس کیا کیونکہ کوئی چارپائی لیکر آرہا ہے کوئی پانی لیکر آ رہا ہے اور کوئی اس لڑکی کی نعش کے پردے کے لیےسفید چادروں کا بندوبست کر رہا ہے اور یہ سب کچھ پولیس اپنی آنکھوں سے دیکھ رہی تھی اور یقینا وفاقی پولیس کے آفیسرز اہل علاقہ کے اس جذبہ کو دیکھ کیا خوب متاثر ہوئے اور یہ چیز بیان کرنے پر مجبور ہوئے کہ جہاں کے لوگوں کا اس موقع پر تعاون کرنا قابل تحسین ہےجو بہت ایسے موقع پر بہت کم دیکھنے کو ملتا ہے دوسری جانب ایس ایچ او کورال شفقت محمود نے بھی نعش والی چارپائی کو اپنے کندھے پر اٹھاتے ہوئے یہ ثابت کیا کہ ہم سب ایک ہیں بس صرف سب کے حق میں خلوص دل سے یہی دعا کرتا ہوں کہ اللہ پاک مولا پنجتن پاک کے صدقے سب پر اپنا خصوصی رحم وکرم فرمائے جنھوں نے ایک لاوارث لڑکی کی نعش کو پردے کے ساتھ ہسپتال تک پہنچانے میں اپنا انسانی ہمدردی اور اسلامی بھائی چارے کے جذبے اور بہترین تربیت کی بدولت اس مشکل گھڑی میں نیکی کے اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچایا ۔۔۔۔میری دعا کہ مرنے والے کی بھی اللہ پاک کامل بخشش فرمائےآمین
نعش کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی
0 Comments