اسلام آباد معاشی ابتری، بے قابو مہنگائی، ایک اور بری خبر آگئی،

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد معاشی ابتری، بے قابو مہنگائی، ایک اور بری خبر آگئی،

اسلام آباد معاشی ابتری، بے قابو مہنگائی، ایک اور بری خبر آگئی، عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو پٹرول قیمتوں میں کمی کرنے سے روک دیا۔

آئی ایم ایف نے پاکستان کو گزشتہ ہفتے کم کی گئی قیمتیں بھی واپس لینے کا کہہ دیا۔ آئی ایم ایف نے پٹرولیم لیوی بڑھانے کے شیڈول پر نظرثانی اور پٹرول پر سیلز ٹیکس کا بھی کہہ دیا۔ مؤقف اپنایا کہ قیمتوں میں کمی ڈالر کے مہنگا ہونے کے باعث نہیں کی جاسکتی۔

پاکستانی حکام کی جانب سے ڈالر کی اوپن مارکیٹ میں قیمت 224 روپے ہونے پر آئی ایم ایف سے موجودہ صورتحال میں تعاون کیلئے کہا گیا۔

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے 1700 ارب روپے کے مزید ٹیکسوں کے فوری نفاذ کا بھی مطالبہ کردیا۔ پاکستان کی صوبائی حکومتیں موجودہ سیاسی بحران کے باعث 750 ارب روپے کا خسارہ کم کرنے کیلئے بجٹ مختص نہیں کرسکیں گی۔

Post a Comment

0 Comments