اسلام آبادکیپیٹل پولیس کی سی ٹی ڈی ٹیم کی کامیاب کارروائی،
کاﺅنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد کا تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے میں پولیس چوکی پر حملہ کرکے ایک جوان کو شہید اور دو کو زخمی کرنے والے دہشت گرد تنظیم کے خطرناک دہشت گردمحمد بلال کو گرفتار کرلیا،ملزم کوانٹیلی جنس اور جدیدٹیکنیکل بنیادوںپر گرفتار کیا، ملزم کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔
آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ڈی آئی جی آپریشن اسلا م آباد کی زیر نگرانی اسلا م آباد کیپیٹل پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عنا صر اور دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ملزمان کیخلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری ہیں، کاﺅنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد نے ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے میں پولیس چوکی پر حملہ کرکے ایک جوان ہیڈ کانسٹیبل منور حسین کو شہید کرنے اور کانسٹیبل محمد راشد اور کانسٹیبل روز امین کو مضروب کرنے میں ملوث دہشت گرد تنظیم کے خطرناک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا، ملزم کو انٹیلی جنس اور جدیدٹیکنیکل بنیادوں پر گرفتار کیا گیا، ملزم کی شناخت محمد بلال سکنہ مہمند ایجنسی کے نام سے ہوئی ، ملزم کیخلاف مقدمہ نمبر 03/22 بجرم 302/324/353/186/34 ت پ، 7ATA تھانہ CTD اسلام آباد میںدرج ہے، گرفتار ملزم کو مجاز عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے ،مزید تفتیش جاری ہے،آئی جی اسلام آباد نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ مقدمہ کو حقائق کی روشنی میںیکسو کیا جائے۔
0 Comments