اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا جرائم پیشہ عنا صرکیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا جرائم پیشہ عنا صرکیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری


اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا جرائم پیشہ عنا صرکیخلا ف کارروائیوں کا سلسلہ جاری 
گزشتہ 24گھنٹے کے دوران مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران گھریلو چوریوں کی متعدد وارداتوںمیں ملوث ایک ملزم سمیت 08ملزمان گرفتار ،ملزمان کے قبضے سے 2900گرام چرس،چار 30بورپسٹل معہ ایمونیشن ،مسروقہ نقدی اور ریورات کل مالیتی 11لاکھ70ہزار روپے بر آمد،ملزمان کیخلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج ،مزید تفتیش جاری ہے۔
 تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کپیٹل پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاﺅن جاری ہے۔
گزشتہ 24گھنٹے کے دوران مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران08ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا ،ملزمان کے قبضے سے 2900گرام چرس،چار 30بورپسٹل معہ ایمونیشن بر آمد کرلیا،ملزمان کیخلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج ،مزید تفتیش جاری ہے۔تھانہ ترنول پولیس ٹیم نے ایک کا میا ب کارروائی کرتے ہوئے چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کے قبضہ سے مسروقہ نقدی اور طلا ئی زیو رات کل مالیتی11,70,000روپے بر آمد کرلئے، ملزم کی شنا خت کی ولید احمد ولد عبد الو حید کے نام سے ہوئی ہے ، ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے،ملزم کیخلاف تھانہ ترنول اور لوہی بھیر میں مقدمات درج ہیں، مزید تفتیش جاری ہے ۔علاوہ ازیں تھا نہ نو ن پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان محمد فاروق اور سید با د شاہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1870گر ام چرس بر آمد کرلی، کو رال پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کیخلاف کریک ڈاﺅں کرتے ہوئے تین ملزمان نا ز حسین ، عدنا ن صدیق اور وصال کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے دوپسٹل 30بور معہ ایمو نیشن اور 130گر ام چرس برآمد کرلی، آ بپا رہ اور بہا رہ کہو پولیس نے دوران چیکنگ کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان محمد نو ید اور رانا عمر ان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دو پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا،ملزمان کےخلاف مختلف مقدما ت درج کرکے مز ید تفتیش جاری ہے،ڈی آئی جی آپریشنز سہیل ظفر چٹھہ نے تما م زونل افسران کو مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلاتفریق کارروائیاں جاری رہیں، کسی بھی عناصر کوشہریوں کے امن میںخلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Post a Comment

0 Comments