گوجرخان ,تھانہ گوجرخان کی حدود میں چوروں نے شادی والے گھروں کا صفایا کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات سمیت نقدی چرا لی گئی

Breaking News

6/recent/ticker-posts

گوجرخان ,تھانہ گوجرخان کی حدود میں چوروں نے شادی والے گھروں کا صفایا کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات سمیت نقدی چرا لی گئی

گوجرخان ,تھانہ گوجرخان کی حدود میں چوروں نے شادی والے گھروں کا صفایا کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات سمیت نقدی چرا لی گئی ۔چوری کی بڑی واردات بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب بھڈانہ کے مزمل سعید بھٹی کے گھر ہوئی۔مزمل کے مطابق بہن بھائی کی شادیاں شروع ہونے والی تھیں۔ہم اپنے عزیز کی بیٹی کی شادی میں شرکت کے لیے جبر گئے اور رات واپس آئے تو مین گیٹ سمیت کمروں کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے پڑتال کرنے پر طلائی زیورات 15تولے مالیتی بیس لاکھ روپے اور گیارہ لاکھ روپے نقد رقم غائب تھی۔چوری کی دوسری واردات بدھ کی شب اویس احمد سکنہ وارڈ 14صندل روڈ کے گھر ہوئی جہاں چور چھت سے گھر داخل ہوئے اور طلائی زیورات 14تولے مالیتی انیس لاکھ روپے سمیت چار لاکھ پنتالیس ہزار روپے چرا کر فرار ہوگئے۔اویس کے مطابق چند روز قبل ہمشیرہ کی رخصتی ہوئی ہے۔ ہم سب اپنے اپنے کمروں میں سو رہے تھے۔ ہمارا بھاری نقصان اور عمر بھر کی کمائی لٹ گئی ہے ،داد رسی کی جائے۔ تھانہ گوجرخان پولیس نے دونوں واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

Post a Comment

0 Comments