غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی بلیو ورلڈ سٹی کا مالک نعیم اعجاز سپریم کورٹ آف پاکستان کے احاطے سے گرفتار

Breaking News

6/recent/ticker-posts

غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی بلیو ورلڈ سٹی کا مالک نعیم اعجاز سپریم کورٹ آف پاکستان کے احاطے سے گرفتار

  غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی بلیو ورلڈ سٹی کا مالک نعیم اعجاز سپریم کورٹ آف پاکستان کے احاطے سے گرفتار

راولپنڈی کچہری احاطے میں دہشتگردی , قتل و غیر قانونی قبضہ کرنے والا ماسٹر مائنڈ جو کہ ایک لمبے عرصے سے قانوں کو چکمہ دے کر فرار تھا
 *آج صبح سپریم کورٹ آف پاکستان میں نعیم اعجاز* کے وکیل *بابر اعوان* کی طرف سے دائر درخواست ضمانت قبل از گرفتاری جو کہ مقدمہ دہشتگردی ( *7ATA* ) میں لگائی گئی تھی۔ *جس کی سماعت میں دلائل اور انویسٹیگیشن آفیسر کی رپورٹ کی روشنی میں جسٹس اعجاز الاحسن نے سخت ریمارکس دیتے ہوئے ضمانت خارج کر دی* 

ملزم مقدمہ میں بارہا غلط بیانی سے مختلف شہروں سے عبوری ضمانت لے کر عدالتوں کو بے وقوف بناتا رہا ہے اور سپریم کورٹ میں بھی خود کو معصوم ظاہر کرنے کی کوشش کر رہا تھا جبکہ دوسری طرف سے وکیل *سردار لطیف کھوسہ* نےملزم کا سارا ریکارڈ جس میں نعیم اعجاز پر معصوم لوگوں کی زمین پر زبردستی قبضہ ،قتل، دہشتگردی جیسے سنگین مقدمات اور غیر قانونی ضمانتیں شامل تھے
 *جسٹس اعجاز الاحسن* نے ملزم کے ریکارڈ اور اس طرح کے مجرمان کو آزاد چھوڑ دینے ،عدالتوں کا مذاق بنانے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے

عدالت کے مطابق ایسے کسی عادی مجرم، قبضہ مافیا،عوام میں خوف و ہراس پھیلانے والے اور عدالت و قانونِ کا غلط استعمال کرنے والے ملزمان کو کسی قسم کا کوئی ریلیف نہیں دیا جائے گا اور نہ ہی اس کی کوئی گنجائش ہے

غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالکان سعد نزیر ، ندیم اعجاز اس سے قبل ہی ملک سے فرار ہو گئے ہیں جن کو واپس لانے کے لیے ادارے مکمل طور پر متحرک ہو چکے ہیں

 *دوسری طرف قانونی اداروں نے غیر قانونی قبضہ کی ہوئی لوگوں کی زمین واگزار کرانے اور سوسائٹی کو سیل کرنے کی تیاری مکمل کر لی ہے* ۔

Post a Comment

0 Comments