اسلام آباد ،ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں محرم الحرم کی سیکورٹی کے حوالے سے اہم مشاورتی اجلاس

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد ،ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں محرم الحرم کی سیکورٹی کے حوالے سے اہم مشاورتی اجلاس

اسلام آباد ،ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں محرم الحرم کی سیکورٹی کے  حوالے سے اہم مشاورتی اجلاس 






اجلاس گزشتہ روز ڈی سی اسلام آباد کے آفس میں منعقد ہوا جس میں وفاقی پولیس سمیت ضلعی انتظامیہ کے افسران نے شرکت کی 


محرم الحرم میں کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقع سے فوری نمٹنے کے لئے ضلعی انتظامیہ مکمل طور پر  الرٹ رہےگی،عرفان نواز میمن 




محرم الحرم میں ہونے والی مجالس ، جلوسوں کی سیکیورٹی کے لئے موثر حکمت عملی اپنائی جائے اور تمام مسالک کے علماء کو رابطے میں رکھا جائے ،ڈی سی 








اسلام آباد (ظاہر حسین کاظمی/نظام عدل  )ضلعی انتظامیہ کی طرف سے محرم الحرم میں امن وامان کی صورت احوال کو برقرار رکھنے کے لیےگزشتہ روز ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی سربراہی میں ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس میں محرم الحرم میں وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی کو الرٹ رکھنے ڈپٹی کمشنر کی طرف سے ہدایت کی گئی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی سربراہی میں  محرم الحرم کے حوالےسے اہم اجلاس میں ایس ایس پی آپریشنز  ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنرز سمیت  ضلعی انتظامیہ کے افسران نے شرکت کی ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے آفس  میں منعقد ہونے والے  اجلاس میں محرم الحرم کے دنوں میں سیکیورٹی اورامن و امان کے حوالے سے پیشگی انتظامی معاملات پرمشاورت کی گئی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا تھا کہ محرم الحرم میں کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعہ سے فوری نمٹنے کے لئے ضلعی انتظامیہ مکمل طور پر  الرٹ رہےگی اجلاس کے دوران  ڈپٹی کمشنر اسلام آباد  کی طرف سے وفاقی پولیس کے افسران سمیت ضلعی انتظامیہ کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی گئی کہ وہ محرم الحرم میں ہونے والی مجالس اور جلوسوں کی سیکیورٹی کے لئے موثر حکمت عملی اپناتے ہوئے تمام مسالک کے علماء کے ساتھ رابطے میں رہیں تاکہ امن وامان کی صورت احوال کو برقرار رکھا جاسکے

Post a Comment

0 Comments