اسلام آباد میں مقیم چائنیز کی اہم عمارات اور چائینز ایمبیسی کا از سر نو سکیورٹی سروے مکمل کرلیا گیا
اسلام آباد (نظام عدل نیوز )آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان کی خصوصی ہدایات پر سی ٹی ڈی نے اہم پولیس عمارات سیکٹر ایچ الیون،تھانہ آئی نائن ، اے وی ایل سی ، تھانہ سبزی منڈی اور پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز کا از سر نو سکیورٹی سروے کیا اور سکیورٹی میں مزید بہتری کے لئے تجاویز دیں ۔ اسی طرح سی ٹی ڈی نے عید الاضحی پر غیر قانونی طریقے سے کھالیں جمع کرنے والے15 کیسر رپورٹ کئے اور متعلقہ تھانہ جات کو قانونی کارروائی کے لئے بھجوائے جن پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ اسی طرح اسلام آبادمیں مقیم چائنیز کی اہم عمارات اور چائینز ایمبیسی کا از سر نو سکیورٹی سروے مکمل کیا گیا اور جہاں جہاں کمی تھی اس کو مکمل کر لیا گیا۔ آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ چائینزکی سکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے گا ۔
0 Comments