آر پی او راولپنڈی عمران احمر اور سی پی او راولپنڈی سید شہزاد ندیم بخاری کی پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں محرم الحرام کے حوالے سے افسران و اہلکاروں کو بریفنگ،
بریفنگ میں ایس ایس پی آپریشنز، ڈویژنل ایس پیز،ایس پی ہیڈ کوارٹرز،ایس پی سیکورٹی، ایس ڈی پی اوزسمیت دیگر افسران و اہلکاروں کی شرکت،
آر پی او عمران احمر سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے محرم الحرام کے حوالے سے پولیس افسران و اہلکاروں کو اہم ہدایات دیں،
محرم الحرام کی ڈیوٹی انتہائی اہم ہے، شہریوں، ملک اور قوم کی حفاظت ہماری اولین ذمہ داری ہے، آر پی او عمران احمر
تمام سینئر افسران فیلڈ میں موجود رہ کر فورس کو متواتر اور موثر بریفنگ دیں،آر پی او عمران احمر
تمام مجالس اورجلوس اہم ہیں جن کو فول پروف سیکورٹی مہیا کی جائے گی، آر پی او عمران احمر
ہم سب ملکر محرم الحرام کے دوران امن وامان کی فضاء کو قائم رکھیں گے، آر پی او عمران احمر
محرم الحرام کے دوران الرٹ ڈیوٹی کو یقینی بناتے ہوئے مشکوک افراد اور سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے گی، سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری
اسلحہ کی نمائش اور لاؤڈ سپیکر کی پابندی کی خلاف ورزی پر قانونی کاروائی کی جائے گی، سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری
جلوس اور مجالس میں داخل ہونے والے تمام افراد کی باڈی سرچنگ کو یقینی بنایا جائے گا،سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری
جلوس کے آغاز سے قبل اور اختتام تک فول پروف سیکورٹی و موثر ٹریفک انتظامات کیے جائیں گے، سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری
0 Comments