آزاد گروپ کی طرف سے برطانیہ سے آئے ہوئے صحافی دوستوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

Breaking News

6/recent/ticker-posts

آزاد گروپ کی طرف سے برطانیہ سے آئے ہوئے صحافی دوستوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

آزاد گروپ کی طرف سے برطانیہ سے آئے ہوئے صحافی دوستوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد 


ہماری کوشش  ہے کہ  پاکستان کے صحافیوں کی فلاح وبہبود اور انکےمسائل کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں ،چئیرمین شبیر 




شکیل قرار اسلام آباد راولپنڈی کی صحافی برادری کے لیے کسی مسیحا سے کم نہیں جنھوں ہمیشہ صحافیوں کے حقوق اور انکے مسائل کے حل بارے کوشش کی ،راجہ خاور



سمندر پار صحافیوں کا اسلام آباد راولپنڈی کے بے روزگار ہونے جانے والے  صحافیوں کی مالی معاونت کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں ،سابق صدر نیشنل پریس کلب 




اسلام آباد ()پاکستان میں صحافیوں کے مسائل سے باخوبی واقف ہیں ہمارے دل ہمیشہ پاکستان کی صحافی برادری کے دلوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ پاکستان کی صحافی برادری کی فلاح وبہبود کے لیے اپنی قوت کے مطابق کردار ادا کرتے رہیں بیرون ممالک سے آئے صحافیوں کا تقریب کے شرکاء  سے خطاب تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز راولپنڈی پریس کلب میں اسکاٹش پریس کلب برطانیہ کے چیئرمین محمد بشیر چوہدری  92 ٹی وی کے رپورٹر راجہ خاور کے اعزاز میں قائد آزاد گروپ سابق صدر نیشنل پریس کلب شکیل قرار کی طرف سے راولپنڈی پریس کلب  میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیااس موقع پر  سابق صدر نیشنل پریس شکیل قرار کی قیادت میں دونوں مہمان صحافیوں کا جڑواں شہروں کی صحافی برادری کی طرف سے پریس کلب راولپنڈی پہنچنے پر  شاندار استقبال کیا گیا ہے  منعقدہ تقریب میں راولپنڈی اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے سنیر صحافیوں سمیت فوٹو جرنلسٹس نے کثیر میں تعداد میں شرکت کی  اسکاٹش پریس کلب برطانیہ کےصدر محمد بشیر چوہدری اور راجہ خاوربشیر کی طرف سے اس موقع پر بے روزگار صحافیوں سمیت فوٹو جرنلسٹس کی مالی امداد کی گئی  محمد بشیر چوہدری اور راجہ خاور نواز کاجڑواں شہروں کی صحافی برادری سے تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان میں اس وقت معاشی حالات  بہتر نہ ہونے اور بے روزگاری کی وجہ سے ایک عام شہری کے ساتھ صحافی برادری کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے  جسکا ہمیں باخوبی اندازہ ہے یہی وجہ ہے کہ ہماری ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ  پاکستان کے صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لیے اپنا اہم کردار کرتے رہیں انکا کہنا تھا سابق صدر نیشنل پریس شکیل قرار ایک درد دل انسان ہونے کے ناطے  راولپنڈی اسلام آباد کی صحافی برادری کے لیے کسی مسیحا سے کم نہیں کہ جنھوں نے ہمیشہ صحافیوں کے حقوق اور انکے مسائل کے حل کے لیے ہرممکن کوشش کی یہی وجہ ہے کہ  ہم راولپنڈی اسلام آباد کی صحافی برادری کی فلاح بہبود اور انکے مسائل کو حل کرنے کے لیے  سابق صدر نیشنل پریس کلب کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ممکن پہلے کی طرح اب بھی مکمل  تعاون کرنے کی یقین دہانی کراتے ہیں دوسری جانب   سابق صدر نیشنل پریس کلب شکیل قرار نے برطانیہ سے آئے ہوئے دونوں صحافی دوستوں کے اس جذبے کو سرہراتے ہوئے کہنا تھا  سمندر پار صحافیوں کا پاکستان کی صحافی برادری کے ساتھ اس مشکل وقت میں کھڑے ہونےاور مالی معاونت کرنا  ایک قابل تحسین عمل ہے جسکو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

Post a Comment

0 Comments