اسلام آباد حکمران اتحاد میں شامل تمام جماعتوں نے مشترکہ اعلامیہ میں وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق اہم مقدمے کی سماعت سپریم کورٹ کے فل کورٹ کا مطالبہ کردیا

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد حکمران اتحاد میں شامل تمام جماعتوں نے مشترکہ اعلامیہ میں وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق اہم مقدمے کی سماعت سپریم کورٹ کے فل کورٹ کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد  حکمران اتحاد میں شامل تمام جماعتوں نے مشترکہ اعلامیہ میں وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق اہم مقدمے کی سماعت سپریم کورٹ کے فل کورٹ کا مطالبہ کردیا۔

حکمران اتحاد نے پنجاب کے وزیراعلیٰ کے انتخاب سے متعلق سماعت کرنے والے سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ پرعدم اطمینان کا اظہارکردیا۔ حکمران اتحاد میں شامل تمام جماعتوں نے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جس میں مطالبہ کیا گیا کہ قرین انصاف ہوگا کہ عدالت عظمیٰ کے تمام معزز جج صاحبان پر مشتمل فل کورٹ متعلقہ درخواستوں کو ایک ساتھ سماعت کے لئے مقرر کرے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ یہ بہت اہم سیاسی اور قومی اور آئینی معاملہ ہے،‎اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے سیاسی عدم استحکام کی بھاری قیمت چکانی پڑ رہی ہے،قومی معیشت دیوالیہ پن کے خطرات اور عوام مہنگائی، بے روزگاری اور غربت کی صورت ادا کر رہے ہیں۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ عمران خان اپنی کرپشن چھپانا اور چور دروازے سے اقتدار حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

اعلامیہ میں کہا گیا آئین نے مقننہ،عدلیہ اورانتظامیہ میں اختیارات کی واضح لکیر کھینچی ہوئی ہے، حکمران اتحاد میں شامل جماعتیں اس عزم کا واشگاف اعادہ کرتی ہیں کہ آئین، جمہوریت اور عوام کے حق حکمرانی پر ہرگز کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ ہر فورم اور ہر میدان میں تمام اتحادی جماعتیں مل کر آگے بڑھیں گی۔

Post a Comment

0 Comments