اسلام آباد، ڈی جی سیف سٹی رومیل اکرم کی طرف سے بہترین ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دینے والے نوجوانوں کو تعریفی سرٹیفکیٹ ،انعامات سے نوازہ گیا
اسلام آباد (ظاہر حسین کاظمی /نظام عدل نیوز)
اسلام آباد، ڈی جی سیف سٹی رومیل اکرم نے جرائم پیشہ عنا صرکے خلاف موثر کارروائی کرنے والے ایگل اسکو اڈ کے پولیس افسران اور جوانو ں کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات سے نوازا،
تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آ باد ڈاکٹر اکبر نا صر خاں کی خصوصی ہدایا ت پر گزشتہ روز ڈی جی سیف سٹی رومیل اکرم نے جر ائم پیشہ عنا صرکے خلاف موثر کارروائی کرنے والے ایگل اسکواڈ کے پولیس افسران اور جو انو ں کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات دئیے، اس مو قع پر انہو ں نے کہا کہ آئندہ بھی اچھی کارکر دگی دکھا نے والے پولیس افسران و جوانوں کی حو صلہ افزائی کی جائے گی، انہوں نے پولیس کو ہدایت دی کہ ہر جگہ کریمینل گینگ میں ملوث ڈاکووں کا پیچھا کریں اور شہریوں کے تحفظ کو ہر حال میں یقینی بنائیں،
0 Comments