اسلام آباد، ضلعی انتظامیہ کا دیہات میں بسنے والےمقامی لوگوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک
حصول ڈومیسائل کے بنائے جانے والے دونوں عوامی سہولت سنٹر ترلائی اور بہارہ کہو ایک عرصہ سے بند جی الیون تک پہنچنے کے لیے شہری ذلیل خوار ہونے لگے
چیف کمشنر ،ڈی سی فوری نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ عوامی سہولت سنٹر میں ڈومیسائل کے اجراء کے لیے بنائے جانے والے کاونٹرز کو دوبارہ کھولیں شہریوں کا مطالبہ
اسلام آباد (سید ظاہر حسین کاظمی نظام عدل نیوز )اسلام آباد دیہی علاقوں میں بسنے والوں کو حصول ڈومیسائل کے لیے شدید مشکلات کا سامنا چیف کمشنر عامر علی احمد اور ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن ترلائی اور بہارہ کہو میں بند پڑے ہوئے عوامی سہولت سنٹروں میں ڈومیسائل کاؤنٹر کو دوبارہ اوپن کریں ،عوامی حلقے
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ذیادہ تر مقامی آبادی دیہات پر مشتمل ہے جسکی سہولت کے لیے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے دو عوامی سہولت سنٹر بنائے گئے تھےایک عوامی سہولت سنٹر ترلائی ریونیو سنٹر میں جبکہ دوسرا بہارہ کہو میں بنایا گیا تھا جن میں حصول ڈومیسائل کے لیے کچھ عرصہ بہترین سہولت دی گئی لیکن ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہی کی وجہ سے ایک عرصہ سے یہ دونوں عوامی سہولت سنٹر بند پڑے ہیں جنکی وجہ سے دیہی علاقوں میں بسنے والوں کو حصول ڈومیسائل کے لیے ذلیل خوار ہونا پڑرہا ہےاور سادہ لوح شہریوں کو حصول ڈومیسائل کے لیے جی الیون تک جانے کےلیے پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا بھی ہے عوامی حلقوں نے چیف کمشنر اسلام آباد عامر علی احمد اور ڈی سی عرفان نواز میمن سے مطالبہ کیا ہے کہ دونوں عوامی سہولت سنٹر میں ڈومیسائل کے لیے کاؤنٹر کو دوبارہ شہریوں کے لیے کھولا جائے تاکہ اس سہولت سے مقامی لوگ بھی مستفید ہوسکیں
0 Comments