اوپن یونیورسٹی نے امتحانات ری شیڈول کردئیےیکم ستمبر تا 10ستمبر تک کے پرچے اب 4۔اکتوبرسے 13۔اکتوبرتک لئے جائیں گے

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اوپن یونیورسٹی نے امتحانات ری شیڈول کردئیےیکم ستمبر تا 10ستمبر تک کے پرچے اب 4۔اکتوبرسے 13۔اکتوبرتک لئے جائیں گے

اوپن یونیورسٹی نے امتحانات ری شیڈول کردئیے
یکم ستمبر تا 10ستمبر تک کے پرچے اب 4۔اکتوبرسے 13۔اکتوبرتک لئے جائیں گے

پہلے سے جاری کردہ رول نمبر سلپس،ا وقات کار، امتحانی مراکزنئی تاریخوں کے لئے کارآمد ہونگے یعنی اِن میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ کنٹرولر امتحانات

اسلام آباد(  نظام عدل نیوز    ) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ملک بھر میں طوفانی بارشوں اور سیلابوں کی صورتحال کے پیش نظر یکم ستمبر سے شروع ہونے والے سمسٹر بہار 2022ء کے میٹرک، ایف اے اور آئی کام پروگراموں کے امتحانات ری شیڈول کردئیے ہیں۔شعبہ امتحانات کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق یکم ستمبر تا 10ستمبر تک کے پرچے اب 4۔اکتوبرسے 13۔اکتوبرتک لئے جائیں گے۔اِن امتحانات کی تاریخوں میں تبدیلی کے بارے میں طلباء و طالبات کوایس ایم ایس پر اطلاع دے دی گئی ہے اور یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر ری شیڈول ایگزام کا لنک بھی اپ لوڈ کردیا گیا ہے۔کنٹرولر امتحانات کے مطابق پہلے سے جاری کردہ رول نمبر سلپس،ا وقات کار، امتحانی مراکزنئی تاریخوں کے لئے کارآمد ہونگے یعنی اِن میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
میٹرک، ایف اے اور آئی کام پروگراموں کے باقی امتحانات پہلے سے جاری کردہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق جاری رہیں گے۔
(ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز)

Post a Comment

0 Comments