وفاقی پولیس نے چوری،منشیات فروشی اور دیگر جر ائم میں ملوث 11 ملزمان کو گرفتار کرلیا طلائی زیورات وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن، بھاری مقدار میں برآمد کرلیا گیا

Breaking News

6/recent/ticker-posts

وفاقی پولیس نے چوری،منشیات فروشی اور دیگر جر ائم میں ملوث 11 ملزمان کو گرفتار کرلیا طلائی زیورات وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن، بھاری مقدار میں برآمد کرلیا گیا


                     
وفاقی پولیس نے چوری،منشیات فروشی اور دیگر جر ائم میں ملوث 11 ملزمان کو گرفتار کرلیا طلائی زیورات وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن، بھاری مقدار میں برآمد کرلیا گیا  



 اسلام آ باد(نظام عدل سید ظاہر حسین کاظمی )
 کیپیٹل پولیس کاجر ائم پیشہ عنا صر اور منشیا ت فروشی میں ملوث ملزمان کے خلاف موثر کریک ڈاؤن جاری،
چوری،منشیات فروشی اور دیگر جر ائم میں ملوث 11 ملزمان کی گرفتاری عمل میں لا ئی گئی، ملزمان کے قبضہ سے  طلائی زیورات، ،کیمرہ ودیگر ما ل مسروقہ،وارداتوں میں استعمال ہو نے والا اسلحہ چار عدد پسٹل معہ ایمو نیشن، بھاری مقدار میں چرس برآمد کرلی گئی،ملزمان کیخلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔
                                                                                                                                                                                      تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آ پر یشنز سہیل ظفر چھٹہ کے احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران قتل و دیگر جر ائم میں ملوث11 ملزمان کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی، ملزمان کے قبضہ سے طلائی زیورات، قیمتی سامان ،وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ چار عدد پسٹل معہ ایمو نیشن، دو خنجر،مو ٹر سائیکل، بھاری مقدار میں چرس اورما ل مسروقہ برآمد کرلیا گیا،تھا نہ بہارہ کہو پولیس نے چوری کی واردات میں ملو ث چار ملزمان حسن خان،شیراز،عبا س خان اور ویران شاہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے طلائی زیورات،کیمرہ،پر فیوم، گھڑیاں ودیگر مال مسروقہ کل مالیتی 20 لاکھ روپے برآمد کرلیا گیا، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے مزیدتفتیش جاری ہے ، تھا نہ سیکرٹریٹ پولیس نے ملزم دانش کو گرفتار کر کے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، کوہسار پولیس ٹیم نے منشیا ت فروشی میں ملو ث ملزمہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1035گرام چرس برآمد کرلی گی، ترنول پولیس نے ملزم حسن اکرم کو گرفتار کرکے ایک عدد پسٹل 30 بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، کراچی کمپنی پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث ملزم شوکت کو گرفتار کرکے1360گر ام چرس برآمد کرلی، لوہی بھیر پولیس نے دوملزمان محمد افضل اور فخر نیاز کوگرفتار کرکے اس کے قبضہ سے دو پسٹل 30 بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، جبکہ کورال پولیس شراب فروشی میں ملوث ملزم شارون مسیح پولیس کو گرفتار کرکے ایک ٹن بئیر اور 23 بو تلیں شراب بر آمد کر لی، گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانہ جات میںمقدما ت درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے، اسلام آ باد کیپیٹل پولیس شہریو ں کے جا ن و ما ل کے تما م تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے، شہر یو ں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے سا تھ تعاون کر یں اور کسی بھی مشکو ک چیز یا سر گر می کے بارے میں ریسکیو ون فائیو پر فوراً اطلا ع دیں۔

Post a Comment

0 Comments