اسلام آباد ملک بھر سے دسویں محرم کے برآمد ہونے والے تمام 1431 جلوس اختتام پذیر ہوچکے ، وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ
یکم محرم سے یوم عاشور تک ملک بھرمیں 54 ہزار 774 مجالس کا انعقاد اور11 ہزار جلوس برآمد ہوئے۔ وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ
محرم ڈیوٹی کیلئے پاک فوج اورپولیس کے ساتھ 16 ہزارسول آرمڈ فورسز کو تعینات کیا گیا۔وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ
صوبائی حکومتوں بشمول آزادجموں وکشمیر اور گلگت بلتستان کے تعاون سے ان مجالس اور جلوسوں کی سیکیورٹی کے بہترین انتظامات ممکن ہوئے۔وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ
الحمداللہ ملک بھر میں سکیورٹی صورتحال پرامن رہی؛ کسی ایک بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ملی۔ وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ
امن وامان کے قیام میں وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے وزارت داخلہ، صوبائی حکومتوں اور قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ
میں اپنی طرف سے پاک فوج ،سول آرمڈ فورسز ، پولیس اورسکیورٹی ایجنسیزکو فرائض کی بہترین انجام دہی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ
ہماری سیکیورٹی فورسز اوراداروں نے یہ ثابت کیاکہ وہ ملک میں امن و امان قائم رکھنے کی بھرپورصلاحیت رکھتے ہیں- وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ
پاکستان ایک پرامن ملک ہے جہاں تمام مکاتب فکر کے درمیان مکمل مذہبی ہم آہنگی ہے۔ وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ
دعاگو ہوں اللہ تعالی پاکستان میں پائیدارامن قائم رکھے۔ وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ
0 Comments