مردان میں بارش کے باعث خستہ حال مکان کی چھت گر گئی، ملبے تلے دب کر 3 خواتین جاں بحق جبکہ بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔
کوٹلی آزاد کشمیر میں سیلابی ریلے سے تائی منڈھول میں بھی مکان کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے، مرنے والوں میں 3 خواتین اور 7 بچے شامل ہیں۔
قصور میں بھی بارش کے باعث دیوار گرنے سے چار سالہ بچہ دم توڑ گیا، لودھراں میں دریائے ستلج میں اچانک آنے والے ریلے میں دو بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے بارش سے حادثات میں قیمتی جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے
0 Comments