ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت نے اسپینگ ملز کو روند کر رکھ ڈالا، فیصل آباد کی 40 اسپینگ ملز نے پیداوار بند کردی

Breaking News

6/recent/ticker-posts

ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت نے اسپینگ ملز کو روند کر رکھ ڈالا، فیصل آباد کی 40 اسپینگ ملز نے پیداوار بند کردی

 ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت نے اسپینگ ملز کو روند کر رکھ ڈالا، فیصل آباد کی 40 اسپینگ ملز نے پیداوار بند کردی

مہنگائی اور ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے نے دھاگے کی مانگ میں کمی کر دی۔ اپٹما حکام کے مطابق دھاگے کی ڈیمانڈ نہ ہونے کے باعث 40 اسپینگ ملز کو تالے لگ گئے۔ فائبر، روئی سمیت تمام خام مال مہنگے داموں امپورٹ کرنا پڑ رہا ہے۔

اسپینگ ملز بند ہونے پر دھاگے کی قیمت میں فی بیگ 6 ہزار روپے تک اضافہ ہو گیا، دھاگے کی قیمت میں اضافے سے کپڑے کی پیداواری لاگت بھی بڑھ گئی۔ کپڑے کی پیداواری لاگت میں فی میٹر 5 روپے سے زائد اضافہ ہو گیا۔

Post a Comment

0 Comments