گلبرگ گرین ،جماعت اہلسنت اسلام آباد سرکل (بی) کے زیر اہتمام محرم الحرام کے دوران گاوں ڈھلیالہ میں 40 محفل کا انقعاد
نظام عدل نیوز سید ظاہر حسین کاظمی
جماعت اہلسنت اسلام آباد سرکل B کے زیر اہتمام محرم الحرام کے دوران 40 محافل بسلسلہ شہداء کربلا کی یاد میں محفل بعنوان " راکب دوش مصطفی' ص " بر مکان ملک مجاہد عزیز ڈھلیالہ انعقاد پذیر ہوئی جسمیں ترجمان اہلسنت ،شمشیر اعلیٰ حضرت مفتی محمد حنیف قریشی نے خطاب کیا ،تلاوت قاری عامر شہزاد نے کی، عالمی شہرت یافتہ نعت خوان سید الطاف حسین شاہ کاظمی نے پڑھی، جماعت اہلسنت پاکستان وفاقی وشمالی علاقہ جات کے صوبائی امیر علامہ پیر سید شبیر حسین شاہ گیلانی نے صدارت کی ،دیگر شرکاء میں جماعت اہلسنت اسلام آباد کے ضلعی ناظم اعلیٰ ریاضت حسین نقشبندی، ڈویژنل ناظم نشر و اشاعت راجہ محمد نوید نقشبندی، جناب محمد گلزار نقشبندی، قاضی احمد حسن ہاشمی، ملک محمد ثاقب ایڈووکیٹ، سید ظاہر حسین شاہ، سید عقیب شاہ نقیبی، سید نصیب شاہ نقیبی، سید ظفر محمود، سید بلال شاہ بخاری، مولانا حافظ محمد جہانگیر نقشبندی، حافظ محمد صدیق قادری، مولانا قاری نعیم ، حاجی محمد حنیف ، حاجی محمد ارشد، چوہدری محمد حنیف، چوہدری منیر گوشی سمیت کثیر تعداد میں علماء کرام اور اہل علاقہ نے شرکت کی ، بہت پر رونق محفل تھی
0 Comments