اسلام آبادسیلاب سے متاثرہ اضلاع میں امدادی کارروائیوں کیلئے فوج بھیجنے کا فیصلہ
کابینہ نے منظوری دے دی۔
سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور پنجاب کے متاثرہ اضلاع میں فوج بھیجی جائے گی۔
تمام صوبائی حکومتوں کے محکمہ داخلہ کو آگاہ کردیا گیا۔
وزارت داخلہ نے فوج تعیناتی کیلئے سرکولیشن سمری کے ذریعے منظوری کابینہ سے منظوری لی
وزارت داخلہ نے 4صوبوں میں پاک فوج کے دستے تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا
نوٹیفکیشن کے مطابق میں صوبوں کی ریکوزیشن پر پاک فوج کے دستے بارشوں اور سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو، ریلیف اور بحالی کے کاموں میں سول انتظامیہ کی معاونت کریگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق آئین کے آرٹیکل 245کے تحت پاک فوج کے دستےصوبوں میں تعینات کیے جارہے ہیں
صوبوں میں پاک فوج کے دستے تعینات کرنے کی سمری کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی گئی
0 Comments