بلوچستان میں سیلاب سے مزید 9 اموات ہوگئیں، تعداد136 ہوگئی، جاں بحق ہونیوالوں میں خواتین و بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔
صوبہ بھر میں 13 ہزار 535 مکان تباہ ہوئے، 640 کلومیٹر سڑکیں متاثر جبکہ مختلف مقامات پر 16 پل ٹوٹ گئے۔ 23 ہزار سے زائد جانور ہلاک اور لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں برباد ہوگئیں، ٹیوب ویل اور سولر پلیٹس کو نقصان پہنچا۔
سیلابی ریلے بستیوں کی بستیاں بہا کر لے گئے، ادھرکوٹلی آزاد کشمیر میں مکان کی چھت گرنے سے 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔
0 Comments