پاکستان سے لیکر ابتک صحافیوں نے قلم کےذریعے استحکام وطن کیلئے بھرپور کردار اداکیا حکومت صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کرے،سنیر صحافی نواز رضا

Breaking News

6/recent/ticker-posts

پاکستان سے لیکر ابتک صحافیوں نے قلم کےذریعے استحکام وطن کیلئے بھرپور کردار اداکیا حکومت صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کرے،سنیر صحافی نواز رضا

پاکستان سے لیکر ابتک  صحافیوں نے قلم کےذریعے استحکام وطن کیلئے بھرپور کردار اداکیا حکومت صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کرے،سنیر صحافی نواز رضا

اسلام آباد نظام عدل نیوز /سید ظاہر حسین کاظمی 



 اسلام آباد آزادی صحافت کیلئے تمام صحافی تنظیموں کواعتمادمیں لے کر مشترکہ جدوجہد کریں گے صحافت ایک مقدس پیشہ ہے جس کے تحفظ کیلئے سب ایک ہیں تحریک پاکستان سے لیکر ابتک  صحافیوں نے قلم کےذریعے استحکام وطن کیلئے بھرپور کردار اداکیا حکومت صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کرے حکومت میثاق صحافت کرنے کا اعلان کرے  محمد  نواز  رضا اپنی  ذات  میں صحافتی یونیورسٹی ہیں  ا ن خیالات کا اظہار راولپنڈی  اسلام آبادیونین آف جرنلسٹس دستور کے زیر  اہتمام پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر محمد نواز رضا کے اعزاز میں  نیشنل پریس کلب میں منعقدہ استقبالیہ سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا استقبالیہ  تقریب سے آر آئی یوجے دستور کے صدر سید قیصرعباس شاہ ،سینئرصحافی محسن رضا ،کالم نگارسجاداظہر ،  ،فوٹوجرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر سجاد حیدر ، آر آئی یو جے کے صدر شکیل ا حمد، اے پی پی یونین کے رہنما رشید  ملک ، سینئر نائب صدر سنیئر منیبہ افتخار ، جوائنٹ سیکرٹری ضرار فرید، صحافی  طارق عثمانی ، آر آئی یوجے دستور کے  جنرل سیکرٹری اکرم عابد ، فنانس سیکرٹری مرزا عبد القدوس ، سابق صدر خاور نوا راجہ ، سمیت  دیگر مقررین نے خطاب کیا  پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر محمد نواز رضا نے کہا کہ صحافت کی آزادی کیلئے تمام صحافی تنظیمیں باہم متحد ہیں صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے  ہرفورم پر رجوع کریں گے صحافی معاشرے کی آنکھ ہوتے ہیں قلم کے ذریعے عوام کو معلومات فراہم کرتے ہیں  انھوں نے کہا کہ صحافت کے فروغ اورتحفظ کیلئے جدوجہد  جاری رکھے  گے  دیگر مقررین نے کہا کہ پی ایف یوجے دستور کے صدر محمد نواز رضا پچاس سالہ صحافتی خدمات  پر  انھیں مبارکبار  پیش کرتے ہیں انھوں نے اپنے قلم کیذریعے پچاس  برسوں میں مختلف حکومتوں  کے عروج وزوال ،سیاسی  جوڑ توڑ ، بارے  خبروں سے عوام کو بروقت آگاہ کیا آپ نہ صرف صحافیوں بلکہ سیاست دانوں کے بھی رہبر ہیں

Post a Comment

0 Comments