راولپنڈی ،دفتر میونسپل کمیٹی کوٹلی ستیاں لاوراث
کوٹلی ستیاں (نظام عدل نیوز ) دفتر میونسپل کمیٹی کوٹلی ستیاں، چیف آفیسر کے بغیر چل رہا ہے، جوکہ منتخب عوامی نمائندوں کے لیے ایک لمحہ فکریہ ہے، تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں کوٹلی ستیاں میں تعینات چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کوٹلی ستیاں اظہر مجید ظفر کا یہاں سے تبادلہ کر دیا گیا تھا جن کی ٹرانسفر کرکے سوہاوہ جہلم بھیج دیا گیا تھا جن کی جگہ میونسپل کمیٹی سوہاوہ جہلم کے چیف آفیسر اختر اسلام کو ٹرانسفر کرکے کوٹلی ستیاں تعینات کیا گیا لیکن موصوف اختر اسلام نے ابھی تک کوٹلی ستیاں آنا گوارہ نہیں کیا اور ابھی تک اپنی جوائننگ بھی کوٹلی ستیاں میں نہیں دی جسکی وجہ سے عوام بالخصوص میونسپل کمیٹی کوٹلی ستیاں کے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، عوام علاقہ نے مستعفیٰ ایم این اے صداقت علی عباسی اور ایم پی اے میجر لطاسب ستی، کمشنر راولپنڈی، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو فوری نوٹس لے کر اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔۔۔۔۔
0 Comments