راولپنڈی روات میں جرائم پیشہ عناصر کے کاری وار، لاکھوں روپے مالیت کےزیورات چوری

Breaking News

6/recent/ticker-posts

راولپنڈی روات میں جرائم پیشہ عناصر کے کاری وار، لاکھوں روپے مالیت کےزیورات چوری

راولپنڈی روات میں جرائم پیشہ عناصر کے کاری وار، لاکھوں روپے مالیت کےزیورات چوری 

 ذرائع کے مطابق تھانہ روات میں جرائم پیشہ عناصر کے کاری وار، لاکھوں روپے مالیت کے اثاثے پار۔جرائم کا گڑھ اختیار کرجانے والے تھانہ روات کی حدود بحریہ ٹاؤن سفاری ہومز کے رہائشی مجاہد احمد قریشی کے گھر سے اہل خانہ کی عدم موجودگی میں نامعلوم چور ساڑھے سات تولے طلائی زیورات مالیتی دس لاکھ روپے سمیت سات لاکھ روپے نقد چرا کر لے گئے۔دریں اثناء سوزوکی پر سامان فروخت کرنے والے محمد خلیق سے ساگری چوک کے قریب نوسربازوں کے گروہ نے چھبیس ہزار روپے مالیت کا سامان خریدا اور ہزار ہزار روپے کے چھبیس جعلی نوٹ تھما کر چلتے بنے۔ دیگر واقعات میں طلحہ اشرف سکنہ سرکلر روڈ راولپنڈی کا فیز سات بحریہ ہائٹس سے سوزوکی 150 سی سی مؤٹر سائیکل مالیتی ڈیڑھ لاکھ روپے چوری کرلیا گیا۔ادھر راجہ عاصم فہد سکنہ جھٹہ ہتھیال کے مکان سے دوسری مرتبہ بجلی کا سامان گرینڈر ،کٹر،ڈرل مشین وغیرہ مالیتی ڈیڑھ لاکھ روپے چوری کرلیاگیا۔تھانہ روات پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

Post a Comment

0 Comments