فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے وزیر قانون کی خواہش پر فیصلہ تبدیل کیا،فوادچوہدری
اسلام آباد ممنوعہ فنڈنگ کے فیصلے پر پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے الزام عائد کیا کہ الیکشن کمیشن نے وزیر قانون کی خواہش پر فیصلہ تبدیل کیا۔
فواد چودھری نے ایک بار پھر الیکشن کمیشن کو آڑے ہاتھوں لیا، بولے الیکشن کمیشن نے عجلت میں فیصلہ جاری کیا، اس میں کئی غلطیاں ہیں، ساتھ ہی فیصلے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا کہہ دیا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ 84 سیٹوں والی جماعت 155 والی جماعت پر پابندی کا کہہ رہی ہے لیکن میں ن لیگ اور دیگر جماعتوں سے کہنا چاہتا ہوں آپ اپنے قد کے مطابق بات کریں، انہوں نے واضح کیا کہ کوئی مائی کا لال عمران خان اور پی ٹی آئی پر پابندی نہیں لگا سکتا۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر اور ممبر سندھ کیخلاف ریفرنس دائر ہوچکے ہیں وہ کیسے فیصلے پر دستخط کرسکتے ہیں؟ ہم اس فیصلے کو چیلنج کریں گے۔
0 Comments