اسلام آباد کیپٹن( ر)عثمان احمد کی چیف کمشنر اور چیئرمین سی ڈی اے کے عہدوں پر تعیناتی، عدالت کابڑا حکم جاری
نظام عدل نیوز سید ظاہر حسین کاظمی
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی عدالت نے ایک افسر کی چیف کمشنر اسلام آباد اور چیئرمین سی ڈی اے دو، دو عہدوں پر تعیناتی کے خلاف درخواست میں سیکرٹری داخلہ، کابینہ،اسٹیبلشمنٹ، چیف کمشنر اسلام اور چیئرمین سی ڈی اے کو جواب کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے سی ڈی اے میں ڈیپوٹیشن افسران کی تعیناتی کیس بھی سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دیدیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران وکیل ریاض حنیف راہی نے کہاکہ گریڈ 20 کے افسر محمدعثمان کو دو، دو عہدوں پر تعینات کرنا خلاف قانون ہے،کیا اسلام آباد کے دو اہم ترین عہدے پارٹ ٹائم نوکری ہیں ؟،عدالت نے استفسار کیاکہ کیا افسر کو ایک عہدہ قائم مقام دیا گیا ؟ جس پر وکیل نے کہاکہ گریڈ 20 کے افسر محمدعثمان کو دونوں عہدے مستقل دیے گئے،چیف کمشنر کا کام لا اینڈ آرڈر کا ہے جبکہ چیئرمین سی ڈی اے ماسٹر پلان پر عملدراری کا ہے،عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔
0 Comments