آئی جی اسلام آباد کی خصوصی ہدایت پر وفاقی دارلحکومت کے نئے پولیس اسٹیشن پھلگراں کا ایس پی سٹی نے باقاعدہ افتتاح کر دیا

Breaking News

6/recent/ticker-posts

آئی جی اسلام آباد کی خصوصی ہدایت پر وفاقی دارلحکومت کے نئے پولیس اسٹیشن پھلگراں کا ایس پی سٹی نے باقاعدہ افتتاح کر دیا


              اسلام آباد نظام نیوز سید ظاہر کاظمی          
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق  ایس پی سٹی نے نئے تھانہ پھلگراں کا

 باقاعدہ افتتاح کر دیا،گورنمنٹ آف پاکستان نے وفاقی دارلحکومت میں تین نئے تھانہ جات کی تشکیل دینے کی منظوری دی گئی تھی،نئے تھانہ جات میں تھانہ پھلگراں ،کرپااور سنگجانی شامل ہیں،نئے قائم شدہ تھانہ پھلگراں میں اٹھال،بوبڑی،پھلگراں، چھتر،شکریلا،میرابیگوال،شا ہ پور اورپی ٹی وی کالونی کے علاقے شامل ہیں،تھانے کو مکمل آپریشنل کرنے کیلئے نفری اور ساز و سامان مہیا کر دیا گیاہے،نئے تھانوں کے قیا م کا مقصد شہریوں کو بر وقت اور انکی دہلیز پر خدمت فراہم کرنے اور جرائم کا سدباب کرنا ہے۔
                                                                                                                                                                                     تفصیلات کے مطابق شہریوںکے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے حکومت آف پاکستان نے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں تین نئے تھانہ جات کی کی منظوری دی تھی،جس میں تھانہ پھلگراں ،کرپا اور سنگجانی شامل ہیں،ایس پی سٹی نے نئے قائم شدہ تھانہ پھلگراں کا باقاعدہ افتتاح کر دیاگیاہے، نئے تھانہ کی حدود میں اٹھال ، بوبڑی ،پھلگراں، چھتر، شکریلا، میرا بیگوال،شاہ پور اور پی ٹی وی کالونی شامل ہیں،نئے تھانہ جات کو جلد از جلد آپریشنل کرنے کیلئے ایس ایچ اوز کے تقرر یاں پہلے ہی کی جاچکی ہیں، انسپکٹر شمس الاکبر ایس ایچ او او تھانہ سنگجانی، سب انسپکٹر ناصر منصور ایس ایچ اوپھلگراں،سب انسپکٹر عمران حیدرایس ایچ او کرپاتعینات کر دئیے گئے ہیں،نئے تھانہ پھلگراں کو مکمل آپریشنل کرنے کیلئے ایس ایچ او اور محرر کی تقرری پہلے ہی کردی گئی ہے اور کل 21پولیس افسران وملازمان جن میں 02سب انسپکٹرز،05اسسٹنٹ سب انسپکٹرز متعینہ کردئیے گئے ہیں ، تھانے کے امور کی انجام دہی کیلئے ایس ایچ او کو گاڑی مہیا کر دی گئی ہے،تھانہ کے اسلحے کی کمی کو پورا کرنے کیلئے تھانہ بھارہ کہو میں پہلے سے قائم شدہ کوت سے اسلحہ دیا جائے گا اور تھانہ بھارہ کہو میںنئے تھانہ کے علاقے کے متعلقہ زیر تفتیش کیسز،پولیس اسٹیشن ریکارڈ کو دونوں تھا نہ جات میں برابر تقسیم کیا جائے گا،فرنٹ ڈیسک دونوں تھانہ جات کیلئے ایک ہی رہے گا،جو پہلے سے تھانہ بھارہ کہو میں آپریشنل ہے،نئے تھا نہ جا ت کے قیا م کا مقصد سکیورٹی کو مزید بہتر بنانے اور جرائم کا سدباب کرنا ہے، پولیس جہاں شہری علاقوں پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں وہاں نواحی علاقوں کوبھی جرائم سے پاک کرنا ترجیحات میں شامل ہے،اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ہر جوان عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشار ہیںاور شہریوں کے مسائل کے حل اور انکی جان و مال اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی اولین تر جیحات میں شامل ہیں۔

Post a Comment

0 Comments