نظام عدل نیوز
کوٹلی ستیاں صدر پیپلز پارٹی تحصیل کوٹلی ستیاں اسد ستی نے اپنے ایک خصوصی بیان میں کہا کہ اساتذہ پر حکومت پنجاب کی ایما پر پولیس کی غنڈہ گردی بہیمانہ تشدد اور دہشت گردی کی پرزور مذمت کرتے ہیں یہ ان کی عوام دشمنی کا شاخسانہ ہے پولیس کے ذریعے قوم کے مہماروں کو سڑکوں پر گھسیٹنا ان کے ساتھ انسانیت سوز ظلم کرنا ان کو لہو لہان کرنا اور پھر ان پر جھوٹے مقدمات بنانا گرفتار کرکے ان کی تضحیك کرنا حکومت اورحکومتی کارندوں كی سرپرستی میں یہ گنھونا عمل کردار اور سرعام بدمعاشی کسی طرح بھی قابل قبول نہیں حکومت فی الفور ان سے معافی مانگی ان کے خلاف درج کیے گئے تمام مقدمات واپس لے گرفتار کیے گئے تمام اساتذہ کو رہا کریے اور ان کے مطالبات کو پورا کرے وقت اور حالات یہی تقاضا کر رہے ہیں حکومت اور چند حکومتی کارندے جس کھیل تماشے کا سماں پیدا کر رہے ہیں وہ انتہائی خطرناک ہے جبر اور زبردستی مسائل کو بڑھاتے ہیں حکومت ایسے معاملات سے باز رہے اساتذہ اور ایپکا کے تنظیمی لیڈران کے ساتھ بیٹھ کر معاملات کو حل کر لیں تو بہتر ہے ۔۔۔۔
0 Comments