اڈیالہ جیل کے میڈیکل افسر کدھر ہیں؟ جسٹس عامر فاروق کا استفسار
اڈیالہ جیل کے میڈیکل افسر کے پاس ریکارڈ نہ ہونے پر عدالت کا اظہار برہمی
آپ اگر ریکارڈ نہیں لائے تو کیا میرا علاج کرنے آئے ہیں؟ جسٹس عامر فاروق
شہباز گل کی حوالگی کی روبکار کتنے بجے موصول ہوئی تھی، جسٹس عامر فاروق کا استفسار
ساڑھے چار بجے ہمیں شہباز گِل کی حوالگی کی روبکار مل گئی تھی، نمائندہ اڈیالہ جیل
شہباز گل کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کب کیا گیا؟ جسٹس عامرفاروق کا استفسار
تقریباً 9 بجے شہباز گل کو حوالے کیا گیا، نمائندہ اڈیالہ جیل کا جواب
ساڑھے پانچ گھنٹے تک کیا کر رہے تھے؟ جسٹس عامر فاروق کے ریمارکس
شہباز گل کی سانس کم آ رہی تھی، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل
کیا جواز ہے کہ آپ عدالت کے حکم کی حکم عدولی کر رہے ہیں، جسٹس عامر فاروق
شہباز گل کو کب سانس کی تکلیف ہوئی؟ جسٹس عامر فاروق کا استفسار
شہباز گل کو سوا چار بجے سانس کی تکلیف ہوئی، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل
ایڈیشنل سیشن جج کا فیصلہ آنے کے وقت ہی تکلیف ہونی تھی؟ جسٹس عامر فاروق
میں اڈیالہ جیل کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ اور میڈیکل افسر کو نوٹس جاری کر رہا ہوں، جسٹس عامر فاروق
اسلام آباد پولیس کے متعلقہ افسران کو بھی نوٹس جاری کر رہا ہوں، وضاحت دیں، جسٹس عامر فاروق
آپ لوگوں کی وجہ سے اداروں کا نام خراب ہوتا ہے، جسٹس عامر فاروق
0 Comments