اسلام آباد ویمن پولیس ٹیم کی بروقت کارروائی، روڈ پر خواتین کو ہراساں کرنے والے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد ویمن پولیس ٹیم کی بروقت کارروائی، روڈ پر خواتین کو ہراساں کرنے والے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد ویمن پولیس ٹیم کی بروقت کارروائی، روڈ پر خواتین کو ہراساں کرنے والے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا،
 اسلام آباد (نظام عدل نیوز ظاہر حسین کاظمی )

 کیپٹیل پولیس ویمن پولیس ٹیم کی بروقت کارروائی، روڈ پر خواتین کو ہراساں کرنے والے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا،مزید قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔تفصیلا ت کے مطا بق مو ر خہ28.08.2022 کومدعیہ مقدمہ نے تھا نہ ویمن میں درخو است دی کہ بوقت 12:15بجے دن اپنی والد ہ کے ہمر اہ ایکسپر یس ہا ئی وے پر اپنی گا ڑ ی میں اپنے آ فس آ رہی تھی تو گا ڑ ی نمبر AVV-914میں سوار دو نا معلوم لڑ کو ں نے میر ی گا ڑ ی کو فالو کر نا شروع کر دیا اور فیض آ باد کے قریب میر ی گا ڑ ی کے قریب متذکر ہ    گا ڑی میر ی گا ڑ ی کے بر ابر کرکے دونو ں اشخا ص نے مجھے گو رنا اور نا زیبا حرکتیں کیں اور میر ی گا ڑ ی کا با ر با ر راستہ روکنے کی کو شش کی،   تھا نہ وویمن پولیس نے فوری مقدمہ نمبر 72/22مور خہ28.08.2022بجر م 354/341/509ت پ درج رجسٹر کرلیا،
 ڈی آئی جی آپریشنز سہیل ظفر چھٹہ نے وقوعہ میں ملوث ملزم کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کی،ڈی آئی جی آپریشنز نے آئی جی ڈاکٹر اکبر نا صر خا ں کے احکامات کی روشنی میں ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے پولیس ٹیم تشکیل دی، پولیس ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا مزید قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔آئی جی اسلام آبا د ڈاکر اکبر ناصر خاں نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی اور مزید احکامات جاری کرتے ہوئے کہاکہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں مزید تیز کریں اور مجرمان کی گرفتار ی کو یقینی بنانے کیلئے جامعہ حکمت عملی مرتب کرکے بلاتفریق کارروائیاں جاری رکھیں.

Post a Comment

0 Comments