پاکستان گکھڑ فیڈریشن کی مرکزی قیادت کو الخدمت فاونڈیشن اسلام آباد کی فلڈ ریلیف کیمپ میں دعوت

Breaking News

6/recent/ticker-posts

پاکستان گکھڑ فیڈریشن کی مرکزی قیادت کو الخدمت فاونڈیشن اسلام آباد کی فلڈ ریلیف کیمپ میں دعوت

پاکستان گکھڑ فیڈریشن کی مرکزی قیادت کو الخدمت فاونڈیشن اسلام آباد کی فلڈ ریلیف کیمپ میں دعوت


شاھد کیانی ۔ سیکرٹری اطلاعات
پاکستان گکھڑ فیڈریشن سے نظام عدل نیوز 
پاکستان گکھڑ فیڈریشن کی سینئر قیادت نے الخدمت فاونڈیشن کی دعوت پر فلڈ ریلیف کیمپ (سنٹورس مال) اسلام آباد کا دورہ کیاپاکستان گکھڑ فیڈریشن کی نمائندگی چیف آرگنائزر کیپٹن فاہز اختر کیانی وائس چیرمین راجہ خالد محمود کیانی وائس چیئرمین راجہ تاج کیانی وائس چیِرمین کرنل راجہ محمد کاشف سلطان اور ہر دلعزیز سیاسی سماجی اور کاروباری شخصیت راجہ ادریس کیانی نے کی۔

وفد کا پرتپاک استقبال الخدمت فاونڈیشن کی اعلی  قیادت نے کیا
امیر جماعت اسلامی جناب سراج الحق صاحب اور اعلی عہدیداران الخدمت فاونڈیشن نے پاکستان گکھڑ فیڈریشن کے عہدیداران  کا عطیات دینے پر شکریہ ادا کیا اور اس کارخیر  میں حصہ لینے والے تمام اراکین کو سراہا گیا اور ان کے اعمال صالح کیلئے دعا کی گئی۔

یاد رہے گزشتہ روز پاکستان گکھڑ فیڈریشن  راجہ بشیر کیانی اور راجہ ادریس کیانی کے خصوصی تعاون سے سیلاب زدگان کیلئے الخدمت فاونڈیشن کے اعلی عہدیداران کو  گاوں (ددھوچھہ راولپنڈی) میں عطیات دیئے گئے تھے۔ جس کے شکریے کے طور پر آج پاکستان گکھڑ فیڈریشن کے عہدیداران کو ریلیف کیمپ مدعو کیا گیا اور جماعت اسلامی کی سینئر رہنماوں نے شکریہ کیساتھ ساتھ ملکی سلامتی اور گکھڑ برادری کیلئے دعا بھی کی گئی۔

پاکستان گکھڑ فیڈریشن مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین سیلاب کیلئے ہرممکن ان کی بحالی تک ریلیف فنڈ کا کام جاری رکھے گی اور اچھی شہرت کی حامل این جی اوز اور دیگر ٹرسٹ کے ساتھ کھڑی رہے گی


Post a Comment

0 Comments